Action, TLP, state writ, PM Imran Khan, PTI government
17 اپریل 2021 (13:53) 2021-04-17

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تھا ، ریاستی رٹ چیلنج کرنے پر ٹی ایل پی کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی ۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ، معاملات مذاکرات سے حل ہوسکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں ، تحریک لبیک نے جب تشدد کا راستہ اپنایا ، لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اسکے خلاف کارروائی کی گئی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اہل مغرب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں منافرت پھیلا رہا ہے ، مسلمان نبی کریمﷺکی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان نبی کریم ﷺسے سب سے زیادہ محبت اور احترام کرتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ رویے کے حامل انتہا پسند مسلمانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، مغرب میں رہنے والے انتہا پسند اپنے اس رویے پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگیں ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، پولیس کے 600 سے زائد اہل کار زخمی ہوئے ہیں ۔


ای پیپر