Selection process, Pakistan, Rana Sanaullah, PPP, PTI, PML-N
17 اپریل 2021 (13:01) 2021-04-17

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم سلیکشن کے خلاف ہیں ، سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا ، سلیکشن کا عمل ختم ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں ، سلیکٹڈ ٹولے نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ یہ حکومت بوکھلا چکی ہے ، ان کا احتساب اور کرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایڈہاک پر وزیر خزانہ لگا دیا ہے ۔ جس ملک کا 6 مہینے کے لیے وزیر خزانہ ہوگا اس ملک کا کیا حال ہوگا ؟

لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے ، ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے ۔ سعد رضوی کو بھی پیغام ہے کہ آپ نے جلاؤ گھیراؤ کا غلط راستہ اختیار کیا ، جلاؤ گھیراؤ کرکے صرف ایک شخص کا داؤ لگ گیا تھا ۔ اگر کوئی مذہبی جماعت سیاسی طور پر متحرک ہونا چاہتی ہے تو ویلکم ، میرے حلقے میں 13 مولوی امیدوار کھڑے کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو بلاک کرنا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہم اس چیز کی مذمت کرتے ہیں ۔ سڑکوں کو بلاک کرنے کا طریقہ کس نے شروع کیا تھا ؟ کس نے پورا پاکستان بند کرانے کی باتیں کی تھیں ؟


ای پیپر