چین سے آگئی بڑی خوشخبری ۔۔۔
17 اپریل 2020 (17:28) 2020-04-17

شنگھائی: چین میں تقریبا3ہزار770سیاحتی مقامات کھول دیئے گئے اور ملک کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول ایجنسی ٹرِپ ڈاٹ کام پر آن لائن ٹکٹ خریدنے کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹرپ ڈاٹ کام گروپ کے مطابق ہونان، چھونگ چھِنگ، شنگھائی، جیانگ سو، سی چھوان، ژے جیانگ، بیجنگ، شان تونگ، انہوئی اور گوانگ تونگ کے سیاحوں نے آمدہ عالمی یوم مزدور کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات کیلئے آن لائن ٹکٹس خریدی ہیں۔ملک بھر میں صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے لیانگ ژو آثار قدیمہ سمیت کئی سیاحتی مقامات اور عجائب گھر مفت داخلے کی پیشکش کررہے ہیں،یہاں بھی آن لائن بکنگ ضروری ہے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار یوشیا جیانگ نے کہاہے کہ سیاحوں کو سفرکرنے سے پہلے بکنگ کرانے ہوگی، یہ وبا کی روک تھام اور قابو پانے کی کوششوں کے طور پر اجتماعات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزارت ثقافت اور سیاحت اور قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق جن سیاحتی مقامات نے آپریشنز شروع کر دئے ہیں وہاں سیاحوں کی روزانہ استعداد 30 فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہئے جبکہ اِن ڈور سیا حتی مقامات وبا کے دوران بند رہنے چاہئے۔


ای پیپر