حکومت اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی تیاری کر رہی ہے: ٹرمپ
17 اپریل 2020 (16:54) 2020-04-17

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ لیکن وہ تین مراحل میں سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریاستیں انفرادی طور پر بتدریج معاشی سرگرمیاں شروع کرسکیں گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کی اجازت سخت شرائط کے ساتھ مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈائون کھولنے کے مراحل کے لیے کوئی مقررہ مدت طے نہیں کی گئی ہے اور اسے ریاستی گورنرز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کیونکہ ہر ریاست کو اپنے حالات کے تناسب سے معیشت کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


ای پیپر