آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین تیار کرلی گئی
17 اپریل 2020 (15:34) 2020-04-17

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین تیار کرلی گئی، انسانوں پر تجربات کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جانوروں کی مختلف اقسام پر اس ویکسین کے تجربات کا مشاہدہ کیا ہے، جس کے بعد اسے انسانوں پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس تجربے کے لیے 510 افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے، جن کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس ویکسین کے انسانوں پر تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں یہ مارکیٹ میں ستمبر تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اس وقت مختلف ممالک میں 70 کے قریب ویکسینز کی تیاری پر کام جاری ہے۔ چین اور امریکا میں تو کمپنیوں کے انسانوں پر ویکسین کے تجربات بھی جاری ہیں۔


ای پیپر