file photo

ملک بھر میں محدود افراد نے نماز جمعہ ادا کی
17 اپریل 2020 (14:17) 2020-04-17

کراچی: سندھ بھر میں 3 گھنٹے سے جاری سخت لاک ڈاؤن مکمل، چھوٹی بڑی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز اور فوج کے ناکے، مساجد میں محدود افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔ پابندی سے مستثنیٰ کاروبار بھی بند رہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں جمعے کے محدود اجتماعات ہوئے۔ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام سے نماز ظہر گھروں پر ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ادھر فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن اور مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی محفوظ رکھنے کے لیے ایگزیکٹو اپنے اختیارات استعمال کر رہے ہیں، عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔


ای پیپر