روس نے بگ وکٹری ڈے پریڈ ملتوی کر دی
17 اپریل 2020 (12:53) 2020-04-17

روس کی جنگ عظیم دوم میں حاصل ہونے والی کامیابی کی یاد میں بگ وکٹری ڈے پریڈ ملتوی کردی گئی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 9 مئی کو ہونے والی ملٹری پریڈ کو کرونا وائرس کے خطرے کے باعث ملتوی کیا ہے۔ یہ دن ان لاکھوں روسیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنھوں نے جرمنی سے لڑتے ہوئے جان دی تھی اور سوویت یونین نے برلن پر قبضہ حاصل کیا تھا۔ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے علاوہ فوجی پریڈ بھی یوم فتح کی تقریبات کا حصہ ہوتی ہے۔


ای پیپر