کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی
17 اپریل 2020 (12:33) 2020-04-17

نیویارک: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 46 ہزار 873 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ روز 2 ہزار 174 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جبکہ 29 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، امریکہ میں اب تک ہلاکتوں تعداد 34 ہزار 641 ہو چکی ہے، برطانیہ میں مزید 861 ہلاکتوں کے باعث تعداد 13 ہزار 729 ہو گئی، فرانس میں مزید 753 اموات ریکارڈ ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 920 ہو گئی، گزشتہ روز اٹلی میں 525 جبکہ اسپین میں مزید 503 افراد ہلاک ہوئے، دنیا بھر میں5 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیت کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر