محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی
17 اپریل 2020 (10:01) 2020-04-17

لاہور: ملک کے اکثر علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی، رینالہ خورد، گوجرہ، چنیوٹ میں بارش ، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، کوئٹہ، قلات، سبی، ژوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مٹھی اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر