پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ,تازہ ترین صورتحال
17 اپریل 2020 (00:52) 2020-04-17

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6937 تک پہنچ گئی۔ ملک میں ہونے والی 131 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 35 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

جمعرات کو ملک میں کورونا کے مزید 638 کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔آج سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 260 کیسز اور 7 ہلاکتیں، بلوچستان 25 کیسز اور 2 اموات ، گلگت بلتستان 8 جبکہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضی وہاب نے کی۔مرتضی وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

مرتضی ٰوہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 260 کیسز سامنے آئے اور 7 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کیا گیا۔صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3276 اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔ وزیراعلی کے مطابق صوبے میں تفتان سے آنے والے 701 زائرین، 1257 رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے ارکان، 91 قیدی اور 1227 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پنجاب میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 14، راولپنڈی 9، ملتان 3، رحیم یار خان 2، گجرات 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 630 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بروز جمعرات کورونا کے مزید 25 کیسز اور دو اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 305 ہوگئی ہے جب کہ 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں مزید کیسز کی تصدیق کی۔ 24 مقامی افراد میں کورونا کی تصدیق کیساتھ تعداد 167 ہوگئی۔5 اموت اور 142صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز لیاقت شاہوانی نے مریضوں کی مجموعی تعداد 281 بتائی تھی تاہم رات گئے ایک کیس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اسے مجموعی کیسز سے ہٹادیا گیا تھا اور یوں کل تعداد 280 ہوگئی تھی۔ادھر صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے 142 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے سکورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔ آزاد کشمیر سے جمعرات کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے تھے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈان ہے۔

گلگت بلتستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہو گئی۔گلگت بلتستان میں اب تک 183 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 59 رہ گئی ہے۔ گلگت میں مہلک وائرس سے 3 افراد وفات پاچکے ہیں جن میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔


ای پیپر