Image Source : Twitter

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں کون اِن، کون ہوگا آﺅٹ؟
17 اپریل 2019 (23:47) 2019-04-17

لاہور : دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ ابتدائی 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو لیا گیا اور انہی کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ پندرہ رکنی اسکواڈ کے ساتھ دو ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ لاہور میں موجود ہیں، مکی آرتھر اور انضمام الحق سلیکشن کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں تاہم کپتان سرفراز احمد اور مکی آرتھر کی سلیکٹرز کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کے بعد جمعرات کو سلیکٹرز ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔تیسرے اوپنر کے لیے شان مسعود اور عابد علی کے درمیان سخت مقابلہ ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ریس عابد علی جیت جائیں گے۔سلیکٹرز عابد علی کو حالیہ کارکردگی پر ورلڈ کپ کھلانے کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اعلان سے قبل ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم پر تقریبا اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم جب کپتان سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھیں گے تو انہیں بھی اپنی رائے ٹھوس دلائل کے ساتھ دینا ہوگی۔حدردجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی اوپنرز میں امام الحق اور فخر زمان کی شمولیت یقینی ہے جبکہ تیسرے اوپنر کے لیے عابد علی اور شان مسعود میں مقابلہ ہے۔عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں سنچری بنائی تھی پھر پاکستان کپ کے فائنل میں 132 کی میچ وننگ اننگز کھیلی لیکن ان کی فٹنس سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ شان مسعود سپر فٹ ہیں، آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں ان کی بیٹنگ فارم خراب رہی تھی تاہم جنوبی افریقا میں شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔

مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔آل رانڈرز میں عماد وسیم اور شاداب خان ہیں جب کہ 5 فاسٹ بولروں میں محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد حسنین شامل ہو سکتے ہیں۔انگلینڈ کے لیے جو دو اضافی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جائیں گے ان میں آصف علی، عثمان خان شنواری اور جنید خان میں سے دو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔


ای پیپر