Image Source : Twitter

سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردوں کا ہوش اُڑا دینے والا منصوبہ ،خوفناک انکشافات
17 اپریل 2019 (22:11) 2019-04-17

پشاور:پشاورکے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کے مکان میں داخل ہونے پر پوری عمارت اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا، اگر ایک بم کو بھی ناکارہ بنایا جاتا تو پورا نیٹ ورک پھٹ جاتا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مکان میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ تیار کر رکھا تھا، فورسز کے داخل ہونے پر پورا مکان بارود سے اڑا دیا جاتا، اگرایک بم کو ناکارہ کرتے تو پورا نیٹ ورک پھٹ جاتا۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل اور کمروں میں آئی ای ڈی نیٹ ورک نصب کیا گیا تھا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ٹریپ کی وجہ سے طویل ہوا۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 20 سالہ افغان خودکش بمبار عمران محمد شامل ہے۔


ای پیپر