ٹائم میگزین کے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
کیپشن:   Image Source : Twitter
17 اپریل 2019 (21:51) 2019-04-17

نیویارک:وزیراعظم عمران خان ٹائم میگزین کی 2019کی 100بااثر عالمی شخصیات میں شامل ہیں او روہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سحر انگیز شخصیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کر دیا۔ ٹائم میگزین ہر سال دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی بااثر سیاسی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔اس بار دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے اور 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بننے والے عمران خان اور کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

ٹائم میگزین نے عمران خان اور جیسنڈا آرڈرن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے بااثر ترین رہنماﺅں کی فہرست میں نامزد کر دیا ہے۔ دریں اثناء بدھ کووفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق 2019کی 100 عالمی بااثر شخصیات میں شامل ہیں ،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈاآرڈرن بھی بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں ۔

انہوں نے ٹائم میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سحر انگیز شخصیت ہیں ۔ انہوں نے ٹائم میگزین کی رپورٹ کا لنک بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا۔


ای پیپر