کیا نوا ز شریف کی سرجری ہونے جا رہی ہے ؟
کیپشن:   Image Soure : File Photo
17 اپریل 2019 (20:42) 2019-04-17

نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک اور انتہائی تشویشناک خبر سامنے آ رہی ہے جس کے مطابق اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آیا کہ میاں صاحب کی سرجری کی جائے یا نہیں ؟

میاں نواز شریف کی دن بدن بگڑتی صورتحال سے مریم نواز آئے روز اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے اپنے جیالوں کو آگاہ کر تی رہتی ہیں وہیں اب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی ہسپستال کے سینئر پروفیسرز کا میڈیکل بورڈ رواں ہفتے فیصلہ کرے گا کہ سرجری کی جائے یا نہیں ۔

شریف خاندان کا کہنا ہے کہ آغاخان کے سینئر ڈاکٹر ز سے طبی معائنے کرانے کے بعد اب انکی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ سرجری ہو سکتی ہے یا نہیں ،اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے ڈاکٹرز کو پہلے ہی رپورٹ بھجوا دی گئی ہیں وہ ان رپورٹس اور نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے کہ مزید علاج کیسے کیا جا سکتا ہے ۔


ای پیپر