فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

پی سی بی میں بغاوت، ممبران نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
17 اپریل 2019 (13:28) 2019-04-17

کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کا ممبران نے بائیکاٹ کر دیا۔ ایم ڈی وسیم خان کی تقرری اور ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں پانچ ممبران نے نئے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کے خلاف قرارداد پیش کر دی۔ ممبران نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا۔

اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شہ زر، عبداللہ، ایاز بٹ، کبیر احمد، نعمان بٹ اور شاہ دوست شامل ہیں۔

ممبران کا موقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ اور ریجن کرکٹ میں تبدیلی منظور نہیں۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی دیکھتے ہی رہ گئے جبکہ سب اٹھ کر چلے گئے۔


ای پیپر