فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک بھر میں بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے نئے سلسلے نے انٹری ڈال دی
17 اپریل 2019 (10:32) 2019-04-17

ملک بھر میں بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے نئے سلسلے نے انٹری ڈال دی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گوجرانوالہ، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، ملتان، پتوکی، شور کوٹ، چینوٹ، ہارون آباد اور دیگر علاقوں میں بھی طوفانی بارشں اور ژالہ باری ہوئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بادل جم کر برسے۔ پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔


ای پیپر