image by facebook

گیمز آف تھرونز کی پہلی قسط نے تمام آن لائن ریکارڈ توڑ دیئے
17 اپریل 2019 (10:10) 2019-04-17

نیویارک : امریکی سیزن گیمز آف تھرونز کے آخری سیزن کی پہلی قسط نے یوٹیوب پر تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، پہلی قسط کو ایک کروڑ ستر لاکھ افراد نے آن لائن دیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیزن گیمز آف تھرونز کے پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، ایچ بی او اور خود سیزن کیلئے یہ دیکھی جانے والی قسط دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھی ہے۔

گیمز آف تھرونز کے کل سات سیزن آن ائیر ہو چکے ہیں ، یہ اس سلسلے کا آخری سیزن تھا جس کی کل پہلی قسط ٹی وی ایچ بی او پر آن ائیر کی گئی جس کو ریکارڈ ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا ہے۔


ای پیپر