Photo Credit : Yahoo

کلثوم نواز بارے تشویشناک خبر ۔۔۔نواز شریف ،مریم کی لندن روانگی
17 اپریل 2018 (20:46) 2018-04-17

لاہور :احتساب عدالت میں آئے روز پیشیوں کے بعد اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ کل لندن روانہ ہو نگے ۔اس سے قبل ایک سماعت کے دوران شریف فیملی کو بیرون ملک جانے کے حوالے مختلف باتیں کہیں گئیں اور یہ بتا یا گیا کہ کہیں ایسا نہیں لکھا کہ عیادت کیلئے پوری فیملی کا لندن میںہونا ضروری ہے ۔اب جبکہ احتساب عدالت میں کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل بروز بدھ لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق کلثوم نواز شدید علیل اور کئی روز سے ہسپتال میں داخل ہیں ۔لند ن میں نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کرینگے ۔


پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف اور مریم نواز نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ہیں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی۔ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث کل نواز شریف لندن روانہ ہونگے ۔

مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ والدہ سے ملنے کے لیے لندن جائیں گی۔دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں ،مہربانی فرما کر انہیں اپنی خصوصی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں دعا سب کچھ کر سکتی ہے ،اللہ تعالیٰ دعاﺅں کا جواب دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ ان کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لیے کیمو تھراپی ایک تکلیف دہ عمل ہے۔


ای پیپر