Photo Credit : Yahoo1

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے شہریوں کو اچھی خبر سنادی
17 اپریل 2018 (20:04) 2018-04-17

اسلام آباد:آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوںمیں گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور نیم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور نیم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ (رات) کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہیدبینظیرآباد43، مِٹھی، چھور42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر