Photo Credit : Neo Tv

عوام کی رائے کو تما شا بنا دیا گیا :نواز شریف
17 اپریل 2018 (18:53) 2018-04-17

اسلام آباد :اسلام آبادمیں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کروڑوں لوگ ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سناتے ہیں،جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،جمہوریت کے سینے پر لگا زخم آج تک نہیں بھرسکا ۔کس کو حکمرانی دینی ہے عوام کا کام ہے ،یہاں ووٹ کے تقدس کو مذاق بنا یا گیا ،سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہو گا .

جمہوری قوتو ں کو غیر جمہوری قوتوں نے نشانہ بنا یا ،،قائد اعظم کی جدوجہد جمہوری اصولوں پر مبنی تھی ۔70بر س سے ہی ووٹ کے تقدس کو کچلا جا رہا ہے ،ریاست عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے ۔ عوام کی رائے تو تماشا بنا دیا گیا ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکالا گیا ۔ہر ڈکٹیٹر نے 8,8سال حکومت کی ،38برس میں 20وزرائے اعظم آئے ۔میرے خلاف کسی کرپشن کا الزام نہیں۔


ای پیپر