وقار یونس ایئر پورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا

17 اپریل 2018 (17:37)

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ہونے والی چیکنگ ذہنی امتحان ہے۔اپنے ٹویٹر بیان میں وقار یونس نے ایئر پور ٹ پر ایک گھنٹہ چیکنگ میں پھنسے رہنے کا غصہ انتظامیہ پر نکالتے ہوئے کہاکہ ایئر پور ٹ کی چیکنگ ذہنی امتحان ہے.

سکیورٹی ، امیگریشن ، چیک ان،پاسپورٹ کنٹرول اور اس سب کے بعد جب آپ سو چ رہے ہوتے ہیں کہ اب یہ سب ختم ہوگیا تو ایک اور سکیورٹی کنٹرول آجاتا ہے ،مجھے اس سب امتحانات سے گزرنے میں ایک گھنٹہ لگا،لاہور ایئر پورٹ اتنی زیاد ہ ٹریفک کیلئے بہت چھوٹا ہے۔

مزیدخبریں