Photo Credit : Facebook

پیرا گون سٹی سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق پھنس گئے ،دستاویزات سامنے آگئیں
17 اپریل 2018 (15:54)

لاہور : خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ جھوٹا نکلا ،پیر اگون سٹی سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ۔نیب کو خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ،اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا پیرا گون سٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔اب خواجہ سعد رفیق کا پیرا گون سے تعلق ،دستاویزات منظر عام پر آگئیں ۔


تفصیلات کے مطابق نیب کووفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کیخلاف اہم ثبوت مل گئے ،جن کے تحت خواجہ سعد رفیق کا ندیم ضیاءکے ساتھ سیاسی تعلق کا دعویٰ غلط نکلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا پیراگون سے تعلق کے حوالے سے نیب نے اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا پیراگون کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ خواجہ سعد رفیق کا ندیم ضیاء کے ساتھ سیاسی تعلق کا دعویٰ غلط نکلا۔نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔2016ء میں خواجہ برادران نے 50کینال سے زائد رقبہ چیف ایگزیکٹو پیراگون کے ساتھ تبادلہ نامہ کیا۔ خواجہ برادران نے پیراگون میں زمین حاصل کی۔


ای پیپر