عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی (گ) کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی
17 اپریل 2018 (15:36) 2018-04-17

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ، عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں،اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گے،ہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور اایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو موقع دینا ہے،عمران خان نے کہا تو تھا نئے لوگوں کو موقع دیں گے لیں لیکن وہ پھر انہیں لوگوں کولیناشروع ہو گئے ، پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ملک میں نوجوان طبقہ اور خواتین مایوسی کا شکار ہیں۔تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سرمایہ دار اور پیسے والوں کی سیاست چلتی ہے۔ غریب طبقے کا فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں۔ پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں ۔ہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور اایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو مو4قع دینا ہے۔اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گے۔


رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی ۔جی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ۔ عائشہ گلالئی نے دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی ممبران اور عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کر دی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے نام پر فنکشنل، ن اور ق کے نام پر سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام پر نئی پارٹی رجسٹرڈ کرنے میں کوئی امر مانع نہ ہے ۔


ای پیپر