تاریخ کا نہ پتہ ہو تو حوالے نہیں دیتے : فواد چودھری
17 اپریل 2018 (15:00) 2018-04-17

اسلام آباد:تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جس تقریرکاحوالہ دیا اس کے3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی‘میاں صاحب نے نہ صرف خوداستعفیٰ دیابلکہ اسمبلی بھی توڑی‘ تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے ‘مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردیگی۔


مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جس تقریرکاحوالہ دیاگیا ہے اس کے3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ میاں صاحب نے صرف ڈکٹیشن نہیں لی بلکہ خوداستعفیٰ دیااوراسمبلی بھی توڑی،ان کا کہناتھا کہ تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے ۔


فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورمرکزمیں نگران سیٹ اپ کیلئے دیگرجماعتوں سے مشاورت جاری ہے،عمران خان ناموں کوحتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردیگی۔


ای پیپر