منشیات کی سمگلنگ پر سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم
17 اپریل 2018 (13:44) 2018-04-17


جدہ: سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم کرد یا گیا۔


تفصیلات کے مطابق جدہ کے مقامی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شمس الرحمن محمد ریحان کا جدہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔


وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شمس الرحمن محمد ریحان کو ہیروئن کی اسمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد الزام ثابت ہوگیا اسے عدالتی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام کے تمام ثبوت مہیا ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔


ای پیپر