مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بنک کسی فصلی بٹیرے کا نہیں: مریم نواز شریف
17 اپریل 2018 (13:04)


اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک اپنا ہے کسی فصلی بٹیرے کا نہیں ، ایسا نہیں کہ جو پارٹی چھوڑ کر جائے وہ ووٹ بنک بھی ساتھ لیکر جائے۔


احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ ( ن ) کا ہے‘ عوام اپنی مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے‘ بات نہیں کرسکتے کیا عوام کو اندھا اور بہرا کردیا جائے؟پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ ( ن ) کا ہے لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں لیکن مسلم لیگ ( ن ) کا ووٹ نہیں جارہا۔


مزید برآں سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی تاریخی تقریر کو 25 سال مکمل ہوگئے ، اْس تقریر نے سیاسی تاریخ اور رویے بدل دیئے۔


یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر 15 روز کیلئے عبوری پابندی عائد کردی ہے۔


ای پیپر