کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر
16 ستمبر 2020 (23:53) 2020-09-16

اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذکرات نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دو روزہ میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے جبکہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذکرات نہیں ہو سکتے۔

راجہ فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات 2021 میں مقررہ وقت پر ہوں گے جبکہ انتخابات شفاف اورغیر جانبدار ہوں گے۔


ای پیپر