موٹروے زیادتی کیس : مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق اہم خبر 
16 ستمبر 2020 (22:42) 2020-09-16

لاہور : موٹروے کیس میں پولیس نے ملزم عابد ملہی کی دوسری بیوی کو گرفتار کرلیا۔

  موٹروے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد ملہی کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی   خاتون سے ملزم عابد نے دوسری شادی کی تھی، خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال فرار ہے۔


ای پیپر