بچن خاندان کی جان کو خطرہ ،اہم وجہ سامنے آگئی،سکیورٹی بڑھا دی گئی 
16 ستمبر 2020 (19:59) 2020-09-16

ممبئی :بھارتی ایوان بالا راجیا سبھا میں کنگنا رناؤت کے خلاف دھواں دھار بیان دینے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ اور لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ سمیت پورے بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا نے کہا ہے کہ بچن خاندان کی سیکیورٹی جیا بچن کے راجیا سبھا میں بیان کے بعد بڑھائی گئی ہے،واضح رہے کہ کنگنا رناؤت فلم اندسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں اور انھوں نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک ’گٹر‘ قرار دے دیا تھا۔

اس کے بعد بھارتی ایوان بالا میں تقریر کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ و سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو سوشل میڈیا پر مار پڑ رہی ہے۔


ای پیپر