file photo

بحرین، متحدہ عرب امارات نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے
16 ستمبر 2020 (12:11) 2020-09-16

نیو یارک: بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔ معاہدہ انگلش، عربی اور عبرانی زبان میں لکھا گیا ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے مشرق وسطیٰ جنگ وجدل میں گھرا رہا، یہ معاہدہ اسرائیل فلسطین امن کی راہ ہموار کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے معاہدے کو دنیا اور امن کے لیے بہت بڑا اقدام قرار دیا۔

ادھر، فلسطینیوں نے عرب ممالک کے امن معاہدے کو مسترد کردیا، فلسطینی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی پرچم نذر آتش کردیا۔ فلسطینی صدر محمودعباس نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء سے ہی مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کہتے ہیں سعودی عرب فلسطینیوں کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا، القدس کے قانونی اور تاریخی تشخص پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔


ای پیپر