file photo

رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کیلئے پیغام جاری کر دیا
16 ستمبر 2020 (11:34) 2020-09-16

 اسلام آباد : سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کے لئے پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھاکہ انہیں ہنسی آتی ہے کہ جب انہیں ان کی کچھ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اگرچہ کشمیر کے لئے بولنا چھوڑ دیا ہے لیکن دعا کرنی نہیں چھوڑی ہے اور دھمکی دینے والے افراد اپنے انجام کی فکر کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز ، پیسہ آپ جیسے منافقین کو متاثر کرنے کے لئے نہیں چھوڑا ہے بلکہ اپنے رب کے لئے چھوڑا ہے۔


ای پیپر