تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
16 ستمبر 2019 (19:49) 2019-09-16

لاہور: تحریک انصاف کے سےنےٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ا یسا کھلاڑی جو کارکردگی نہیں دکھا سکتا اسے ٹیم سے جانا ہو گا، جو کام کرے گا صرف وہی اس کا حصہ رہے کا،ابھی بھی لوگ نکالے جا رہے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

اپنے اےک انٹر وےو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب حکومت سے دو لوگ جا چکے ہیں۔ کچھ چیزیں سامنے نظر آتی ہیں جب کہ کچھ پسے پردہ ہوتی ہیں، شہباز گل اپنا کام اچھے طریقے سے کر رہے تھے لیکن چیف ایگزیکٹو کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم لا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ کوئی حکومت یہ نہیں چاہے گی کہ اتنی اہم کرسی پر کسی ایسے شخص کو بٹھایا جائے جو اپنے فرائض ٹھیک طرح نہ سنبھال سکتا ہو۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک 70 سالوں سے ایک خاص سمت میں چل رہا تھا، اب ایک دم سے بدلا لانا خاصا مشکل کام ہے۔ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس وقت اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔


ای پیپر