دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن،پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس
16 ستمبر 2019 (17:18) 2019-09-16

اسلام آباد:پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کااہم مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن اور پارٹی چیئرمین کے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

پیر کو ترجمان بلاول بھٹوزرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق چیئرمن پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس اٹھارہ ستمبر کو طلب کر لیا ،پیپلز پارٹی کے سنیئر قائدین کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت تین بجے زرادری ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان بلاول سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن پر مشاورت ہوگی،پارٹی کی سنیئر قیادت دسمبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی تحریک پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں چیئرمن پی پی پی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔


ای پیپر