پوری قوم ترجیحات پر توجہ دے : شاہ محمود قریشی
16 ستمبر 2019 (16:47) 2019-09-16

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کاموقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، اپوزیشن کو نہتے کشمیری،پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، کشمیر پر پوری قوم اور حکومت کی سوچ ایک ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے بلایا تھا، ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈے کو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈے کو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو جاری ہے، بھارتی جماعت کے مطابق ہزاروں افراد گرفتارہیں، ہیومن رائٹس کونسل نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔ ایک طرف ہم قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دوسری طرف ہماری صفوں میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کررہے ہیں، آج پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں، دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ ہورہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کاموقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، فیصلہ کرنا ہوگا قومی ایجنڈے کو فوقیت دینی ہے یا ذاتی ایجنڈے کو۔کشمیر پر پوری قوم اور حکومت کی سوچ ایک ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے بلایا تھا، ہمارا مقصد یہی تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلے پر اکٹھا کیا جائے۔ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈے کو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ، اس وقت دنیا کی توجہ ہمیں مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانی ہے ۔


ای پیپر