فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے
16 ستمبر 2019 (13:36) 2019-09-16

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی انتقال کر گئے ہیں ، محمد تاج عباسی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اپر دیول مری میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں اس وقت نیب کے زیر حراست ہیں۔


ای پیپر