فرحان اختر نے گانا چوری کرنے پر سلیم ٗ سلیمان کی کلاس لے لی
16 ستمبر 2019 (12:28) 2019-09-16

لاہور: بھارتی گلوکار اور موسیقاروں کی جوڑی سلیم ٗ سلیمان کی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی برقرار ہے، سلیم ٗ سلیمان کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ ہمارا گیت آپ کے گیت کی طرح ہے۔

فرحان سعید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی گلوکاروں کا حقیقی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیم ٗ سلیمان کا گانا ’ہاریاہ‘ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ’روئیاں‘ کی کاپی ہے۔میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر پوچھنا نہیں ہے کہ کم از کم اچھا تو بنائیں۔

ٹویٹ پر معذرت کرنے کے بجائے سلیم ٗ سلیمان ’میں نہ مانوں‘ کی ضد پر اڑے رہے اور کہا کہ میں نے ابھی آپ کا گیت سنا ہے اور یہ اتفاق ہے کہ میرا گیت بھی آپ کے گیت کی طرح ہے، سچ کہوں تو میں نے اس سے قبل یہ گیت کبھی نہیں سنا لیکن ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا۔ سلیم ٗ سلیمان کی ٹویٹ پر فرحان سعید بھی خاموشی نہ رہے۔ انہوں نے بڑے گلوکار ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔


ای پیپر