فوٹو بشکریہ سوشل میڈٰیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
16 ستمبر 2019 (12:05) 2019-09-16

نیو دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگائی نے ریمارکس دیے مقبوضہ وادی میں سکولز اور کالجز فوری کھولے جائیں اور کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق تک فوری رسائی دے جائے۔

مودی سرکار نے سماعت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پھر جھوٹ بولے، اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر کوئی پابندی نہیں، ٹی وی چینلز، اخبارات، ایف ایم ریڈیو اسٹیشز چل رہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل وینو گوپال سے تمام بیانات پر بیان خلفی طلب کر لیا، کیس کی دوبارہ سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔


ای پیپر