راولپنڈی میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ
16 ستمبر 2019 (11:49) 2019-09-16

راولپنڈی : راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں تقریبا 543 مریض ڈینگی کے شبہ میں داخل ہیں جس میں سے 240مریض راولپنڈی اور 22 مریض اسلام آباد سے لائے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصائمہ یونس نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب ڈینگی مچھر نے مینگورہ شہر کے بعد کانجو اور دیگر علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سیدو شریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق سیدو شریف تدریسی اسپتال میں اب تک 133 مریضوں کو لایا گیا ہے، جن میں سے طبی امداد کے بعد 104 مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہیجبکہ 26 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق یوسی ملوک آباد، رنگ محلہ، قمبر اور لنڈیکس سے ہے تاہم ڈینگی کا وائرس ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکا کہنا ہے کہ 16ستمبر سے انسداد ڈینگی ویک منایا جارہا ہے، اسکولوں کی صفائی پرخصوصی توجہ دینے اورطلبہ کو بازووں والی قمیض پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کے مطابق فرضی کارروائیوں اور اسپتالوں کی غلط رپورٹنگ سے ڈینگی زیادہ پھیلا، تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کرائی جائیگی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


ای پیپر