فوٹو بشکریہ فیس بک

افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
16 ستمبر 2019 (10:49) 2019-09-16

ڈھاکہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں محمد نبی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

افغانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، محمد نبی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 7 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اصغر افغان 40 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، نجیب 11، نجیب اللہ زدران 5، حضرت اللہ زیزئی 1، رحمان اللہ اور گلبدین نائب صفر پر آﺅٹ ہوئے، محمد سیف الدین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مجیب الرحمان اور فرید احمد نے پہلے 2 اوورز میں دونوں اوپنرز لٹن داس اور مشفق الرحیم کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی، محمود اللہ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، محمود اللہ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شکیب الحسن 15، صابر رحمان 24، مشفق الرحیم 5، عفیف حسین 16، مصدق حسین 12، محمد سیف الدین 2، لٹن داس اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے اور مستفیض الرحمان 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مجیب الرحمان نے 4 فرید احمد، راشد خان اور گلبدین نائب نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


ای پیپر