فوٹو بشکریہ فیس بک

شہبازگِل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر ہٹایا گیا: نعیم الحق
16 ستمبر 2019 (10:20) 2019-09-16

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ شہبازگِل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر ہٹایا گیا، عثمان بزدار کو تحفظات تھے شہبازگِل کو وفاق میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر حل کرنا کا تہیہ کر لیا، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مل کر انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کریں گے۔ عمران خان نے امریکی صدر کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بتایا کہ بھارتی وزیراعظم تو بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا حکومت کو سیاسی سرگرمیوں پر اعتراض نہیں، لیکن قانون توڑا گیا تو آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


ای پیپر