فوٹوبشکریہ فیس بک

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی
16 ستمبر 2018 (10:57) 2018-09-16

لاہور: نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی، تقریب میں صرف شریف فیملی کے رشتہ دار شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج اد ا کی جائیگی، اس موقع پر جاتی امراء کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل میں خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ دیگر افراد اپنے علاقوں اور مقامی سطح پر ہی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

ذرائع کے مطابق تعزیت کیلئے بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی جائیں گے۔

قطری شہزادے شیخ ثانی بن ہمادلثانی۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور خواجہ عمران نذیر اور سینئر لیگی کارکنوں نے جاتی امرا میں شریف فیملی سے اظہار تعزیت کی۔

ادھر لندن میں شہید بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے حسین نواز سے ملاقات کرکے کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے تعزیت کیلئے آنے والوں کا شریف خاندان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

 

 

 


ای پیپر