فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے پہلی بار کراچی پہنچ رہے ہیں
16 ستمبر 2018 (10:09) 2018-09-16

کراچی : عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے پہلی بار کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

عمران خان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ، وزیر اعظم حلف لینے کے 29 دن بعد مزار قائد پر حاضری دینگے۔ ایک روزہ دورے میں کپتان کراچی میں جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ گرین لائن، کے فور اور دیگر منصوبوں پر بات چیت ہو گی۔

کراچی آپریشن سے متعلق پولیس رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت بھی وزیراعظم کے دورے میں شامل ہے۔

وزیراعظم سے سیاسی جماعتیں اور بزنس کمیونٹی کے افراد بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے لئے کسی بڑے منصوبے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر