فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دیدی
16 ستمبر 2018 (09:46) 2018-09-16

دبئی: ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے دی، 262 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 124 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

پانچ بار کے چیمپئنز کو افتتاحی میچ میں بدترین شکست ، بنگلادیش کا آغاز مایوس کن رہا، مالنگا کی تباہ کن بولنگ حریفوں کا امتحان بن گئی۔ سری لنکن پیسر نے چار وکٹیں اڑا کر بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو امتحان میں ڈال دیا، لیکن مشفق الرحیم نے سارا اسکرپٹ بدل دیا، مشفق کے 144 رنز نے اسکور 261 تک پہنچا دیا۔

جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔ کوئی بیٹسمین ڈٹ کر نہ کھیل سکا اور ڈیفنڈنگ چیمپینز کئی اوورز پہلے ہمت ہار گئے۔ سری لنکا کی ٹیم 124 رنزپر آؤٹ ہوئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر