گوجرانوالہ جلسہ :مریم نواز کو نوٹس جاری
16 اکتوبر 2020 (20:54) 2020-10-16

لاہور:حکومت پنجاب اور (ن) لیگ کے درمیان  پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی   پرمریم نواز کو شاہدرہ میں مختصر خطاب کرنے پر صوبائی اداروں  نے نوٹس  جاری کردیا  ۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پنجاب اور (ن) لیگ کے درمیان  پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی ، مریم نواز کو شاہدرہ میں مختصر خطاب کرنے پر صوبائی اداروں  نے نوٹس  جاری کردیا ۔

معاہدے کے مطابق طے ہوا تھا کہ مریم نواز گوجرانوالہ سے پہلے خطاب نہیں کریں گی ، یقین دلایا گیا تھا کہ گوجرنوالہ سے پہلے کسی مقام پر خطاب کرنے کا ارادہ نہیں ۔معاہدے پر پرویز خٹک، عمران نذیر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی آپریشن کے دستخط ہیں ۔حکومتی اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی۔ 


ای پیپر