شہباز شریف نے مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے اپنا پورا سکواڈ ساتھ بھجوا دیا
16 اکتوبر 2020 (17:42) 2020-10-16

لاہور: شہباز شریف نے مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے اپنا پورا سکواڈ ساتھ بھجوا دیا اور حمزہ شہباز نے بھی اپنی گاڑیوں کا قافلہ مریم کے حوالے کیا ہے اس پر مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو میری کتنی فکر ہے اور جلد انشاء اللہ وہ دونوں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ 

مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہ شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید کے پر استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا کامونکی میں  بھی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کے قافلے کو  لال چن دا قلعہ پر استقبال کر کے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لے کر جایا جائے گا۔


ای پیپر