’ اتنا ڈر ؟ وہ  بھی ایک نہتی لڑکی سے ؟‘
16 اکتوبر 2020 (11:53) 2020-10-16

لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے آج ہونیوالے جلسہ کے حوالے سے مریم نواز کا بھی بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں ہونیوالے جلسہ سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے مختصر پیغام جاری کیا ۔

گوجرانوالہ میں سٹیڈیم جانے والے راستوں پر ردعمل دیتے ہوئے  مریم نواز نے مختصر ٹوئٹ کیا کہ ’ اتنا ڈر ؟ وہ  بھی ایک نہتی لڑکی سے ؟‘۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہورہا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے جبکہ ان کےعلاوہ مریم نواز ،مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شرکا سے خطاب کریں گے۔

گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاری مکمل ہوگیئں ،جلسہ گاہ کے اطراف میں کنٹینرز سے مکمل طور پر سٹیڈئم کو سیل کر دیا گیا ،جناح سٹیڈئم جلسہ گاہ کے تمام گیٹس بند کرکے صرف چار گیٹ کھولے گئے ہیں ،سکیورٹی کے لیے ایک سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی  پر معمور کیے گئے ہیں  جبکہ جلسہ گاہ میں لگائی جانے والی کرسیاں  کورونا  ایس او پی ایز کے تحت لگائی گئی ہیں۔

ے جلسے کیلئے  سیاسی قائدین کا روٹ فائنل ہوگیا ، مولانا فضل الرحمان   جامعہ اشرفیہ لاہور سے قافلے کی شکل میں  گوجرانوالہ   روانہ ہونگے ،مریم نواز بھی 2 بجے  کارکنوں  کے ہمراہ جاتی امرا سے چلیں گی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  لالہ موسیٰ   سے پریس کانفرنس کے بعد قافلے کے ہمراہ گوجرانوالہ روانہ ہونگے ۔


ای پیپر