بابری مسجد یا رام مندر : بھارت میں فیصلہ محفوظ
16 اکتوبر 2019 (18:03) 2019-10-16

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے درمیان تنازع کے حوالے سے چل رہے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور اس کیس کا فیصلہ 17نومبر سے قبل سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنگن گگوئی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے دلائل کو نمٹاتے ہوئے فریقین کو تین دن کے اندر اپنا تحریری بیان دینے اور تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔یہ بھارت کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین کیس ہے جس کی 40سماعتیں ہو چکی ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل طویل ترین مقدمہ 1972 کا کیساونندا بھارتی کیس تھا جہاں 13 ججوں پر مشتمل بینچ نے پارلیمنٹ کی طاقت کے حوالے سے فیصلہ دینے سے قبل مقدمے کی 68دن تک سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس نے بھارتی سپریم کورٹ میں ہندو مہاسبھا پارٹی کی جانب سے دلائل کے لیے مزید مہلت سے متعلق دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا۔بھارتی چیف جسٹس دہائیوں سے زیرِ سماعت کیس کے لیے تشکیل کردہ 5 رکنی بینچ کی سربراہی کررہے ہیں کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیا جانا چاہیے یا نہیں۔


ای پیپر