ولیم اور کیٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے
16 اکتوبر 2019 (14:16) 2019-10-16

اسلام آباد :برطانوی شہزادے ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ، برطانوی شہزادی کے پاکستانی ملبوسات میں آمد پر پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے ، سوشل میڈیا پر تین روز سے شاہی جوڑا چھایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پر ہے ، ٹوئٹر پر عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا، پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی شاہی خاندان کی تین نسلوں سے ملاقات کی تصاویربھی شیئر کیں۔

کنگسٹن پیلس کی جانب سے بھی ٹک ٹک آمد پر اور شاندار استقبال پر ٹوئٹ کیا گیا۔شاہی جوڑے کی رکشے میں انٹری عالمی میڈیا پر چھا گئی ، ڈیلی میل نے بھی شاہی جوڑے کے پاکستان دورے کو اپنی شہ سرخی بنائی، برطانوی افسران کی جانب سے شاہی جوڑے کا شانداراستقبال سوشل میڈیاپر شیئر کیا گیا، جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا شاندار تصویر۔آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے ثقافتی لباس میں میلہ لوٹ لیا۔


ای پیپر