رچا چڈا کو بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا
16 اکتوبر 2019 (12:14) 2019-10-16

ممبئی:بالی ووڈ کی اداکارہ رچا چڈا نے کہا ہے کہ انہیں بھی دیگر کئی اداکارائوں کی طرح کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کرنا پڑا اور انڈسٹری میں موجود لوگوں نے ان کا استحصال کرنے کی کوشش کیں اور یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ اپنا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ رِچا چڈا نے بتایا کہ انہیں کئی بار کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب وہ اداکارہ بننے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان دنوں میں انہیں ایسی نامناسب پیشکشیں کی جاتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہوگئیں تو اس کے بعد بھی انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا ۔

اداکارہ نے بتایا کہ  کئی مرتبہ مجھے لوگوں کے اشارے سمجھ نہیں آتے تھے، میں اس وقت جوانی کی عمر کو پہنچی ہی تھی اور تھوڑی ناسمجھ تھی، ایک دن ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہیے، مجھے اس کی بات سمجھ نہیں آئی، میں نے کہا کہ میں ڈنر کرچکی ہوں، جب اس آدمی نے مجھے ٹچ کر کے کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہیے تب مجھے سمجھ آیا۔


ای پیپر