جمال خاشقجی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
16 اکتوبر 2018 (22:15) 2018-10-16

ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ترکی میں سعودی قونصل خانے سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے کشیدہ صورتحال پر ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ نے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی جس میں سعودی امریکی تعلقات، جمال خاشقجی کی گمشدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بھی موجود تھے۔بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملاقات میں وزیرخارجہ عادل الجبیر اور امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرنیہ اور طاقتور حلیف ہیں۔


ای پیپر